جوڈیشل ورک سے روکنے کا کیس؛ جسٹس جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
جوڈیشل ورک سے روکنے کا کیس؛ جسٹس جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) جوڈیشل ورک سے روکنے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کر لیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایڈووکیٹ منیر اے ملک کو وکیل مقرر کیا ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت سے درخواست دائر کی تھی جبکہ گزشتہ روز انکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر 20 ستمبر کو 4247 نمبر الاٹ کر دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات 2025-26: پروفیشنل گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات 2025-26: پروفیشنل گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے کرپشن اورناقص تفتیش کا الزام،ایف آئی اے کے 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز نوکری سے فارغ شراب بوتلوں کی واپسی؛ سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ آزاد کشمیر احتجاج: وفاقی وز را کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم غزہ جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوڈیشل ورک سے جہانگیری نے وکیل مقرر
پڑھیں:
اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک ڈویژن بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے، ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات: صحت، ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کا اشتہار جاری سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق جہانگیری قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا، اس مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم