ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام '' شہید مقاومت سیمینار'' کا انعقاد، شہداء کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہدائے غزہ و لبنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن جس سید کو شہید کر کے جنگ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا اُس کی شہادت نے مقاومت کو مزید قریب اور یکجا کر دیا ہے، دنیا بھر کے ظالم و جابر آج اکٹھے ہو رہے ہیں ہمیں مقاومتی بلاک کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین ، شہید اسماعیل ہانیہ، شہید یحیٰ سنوار اور دیگر شہداء کی ''شہید مقاومت سیمیناد'' کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مرکزی صدروحدت ایمپلائزونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی، سربراہ مجلس اتحاد بین المومنین علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا غلام جعفر انصاری، منقبت خواں رضوان علی اور ذیشان خالق نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہدائے غزہ و لبنان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمن جس سید کو شہید کر کے جنگ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا اُس کی شہادت نے مقاومت کو مزید قریب اور یکجا کر دیا ہے، دنیا بھر کے ظالم و جابر آج اکٹھے ہو رہے ہیں ہمیں مقاومتی بلاک کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔