data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ  میں  اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 66 ہزار 55 سے تجاوز کر گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 184 افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 346 تک جا پہنچی ہے۔

وزرات صحت کے ترجمان نے کہا کہ درجنوں شہداء اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں لیکن مسلسل بمباری اور ریسکیو رسائی نہ ہونے کے باعث ان تک پہنچنا ممکن نہیں۔

 وزارت صحت کے مطابق محض انسانی امداد لینے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی فوج نے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ فلسطینی شہید اور 48 زخمی ہوئے، جس کے بعد 27 مئی سے اب تک امداد لینے کی کوشش میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 571 اور زخمیوں کی تعداد 18 ہزار 817 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 18 مارچ سے دوبارہ حملے شروع کیے، جس میں اب تک 13 ہزار 187 افراد شہید اور 56 ہزار 305 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب جنوری میں طے پانے والا جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ معاہدہ اسرائیلی فوج نے توڑ دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کی سماعت عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھی جاری ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی تعداد

پڑھیں:

کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل جاتا تھا ۔اب تو تعداد بھی یاد نہیں, فائزہ حسن کا انکشاف

شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ حسن نے شوبز کے حسن کے معیار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مارکیٹنگ ہے، جیسے صابن کی پیکنگ خوبصورت لگتی ہے تو لوگ خرید لیتے ہیں لیکن اگر اندر سے اچھا نہ نکلے تو دوبارہ کوئی نہیں خریدتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اداکاری میں بھی یہی اصول ہے، خوبصورتی ایک بار کام دلا سکتی ہے لیکن بار بار صرف اچھی پرفارمنس ہی کام آتی ہے۔ اداکارہ فائزہ حسن نے مزید بتایا کہ وہ جان بوجھ کر کم ڈرامے کرتی ہیں کیونکہ وہ صرف ایسے کردار قبول کرتی ہیں جو ان کے دل کو چھو جائیں۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ فائزہ حسن نے اپنی یکطرفہ محبتوں کے قصے بھی شیئر کیے انھوں نے کہا کہ ہاں، یکطرفہ محبت ہوتی ہے۔ میرے ساتھ تو کئی بار ہوا۔ وہ کچھ دیر کے لیے ماضی میں کھو گئیں اور مسکراتے ہوئے کہا کہ پہلی بار 17 یا 18 سال کی عمر میں کالج کے ایک لڑکے کو پسند کیا، پھر ہر تین چار ماہ بعد کسی نہ کسی پر دل آ جاتا تھا۔ اب تو گنتی بھی یاد نہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 13 ہوگئی
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل جاتا تھا ۔اب تو تعداد بھی یاد نہیں, فائزہ حسن کا انکشاف
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل آجاتا، اب تو تعداد بھی یاد نہیں؛ فائزہ حسن
  • اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 42 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے، ڈبلیوایچ او رپورٹ
  • اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ سے نہ نکلنے والوں کو دہشتگرد سمجھیں گے، صہیونی وزیر کی دھمکی
  • اسرائیلی جارحیت اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف میڈرڈ‘ بارسلونا اور نابلس میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کررہے ہیں
  • حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی
  • غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں، رپورٹ
  • صیہونی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی: اسرائیلی فوج کے حملوں میں صبح سے اب تک 61فلسطینی شہید
  • فلپائن کے خوفناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی؛ سیکڑوں زخمی