تحریک انصاف نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی شکیل دے دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی شکیل دے دی۔
صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور عرفان سلیم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ کامیاب جلسے پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اجلاس میں جلسے کے انتظامات اور دورانِ جلسہ پیش آنے والے افسوسناک واقعات، صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک، پولیس تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ضلع پشاور تنظیم نے میڈیا پر بعض افراد کی جانب سے دیے گئے تاثرات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جلسے کے انتظامات، اسٹیج ذمہ داری، اسٹیج لسٹنگ اور اختیارات ضلع پشاور تنظیم کے پاس نہیں تھے، ما سوا ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے جس پر کابینہ کا ایک رکن موجود تھا۔
اجلاس میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ جلسہ گاہ میں ناقص انتظامات اور پولیس کے رویے کی وجہ سے کارکنان اور مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس ضمن میں مزید تحقیقات کے لیے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری قادر نواز کی سربراہی میں تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سینئر نائب صدر عامر سہیل خلیل اور نائب صدر رفیع اللہ شامل ہیں۔
کمیٹی اپنی سفارشات ضلعی تنظیم کو پیش کرے گی جو بعد ازاں پارٹی اراکین کے مابین پبلک کی جائیں گی۔ تنظیم نے واضح کیا کہ مستقبل میں ضلع پشاور میں کسی بھی سیاسی سرگرمی کی ذمہ داری صرف ضلعی تنظیم پر عائد ہوگی اور متعلقہ پارلیمنٹیرینز و صوبائی و حکومتی عہدیداران کی مکمل حمایت اور معاونت انکو میسر ہوگی۔ بصورت دیگر مشاورت کے بغیر کسی بھی سرگرمی کے ناکام ہونے کی ذمہ داری پشاور تنظیم پر ڈالنا ناقابلِ برداشت ہوگا۔
مزید برآں اجلاس میں جلسہ کے دوران میئر تحصیل متھرا کی جانب سے کارکن کے ساتھ نامناسب سلوک کی مذمت کی گئی جبکہ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات چاہے وہ کسی بھی شخصیت کی جانب سے سرزد ہوں، ناقابل برداشت تصور کی جائے گی، اراکین نے مئیر کی کارکن کے گھر آمد اور ان سے معذرت کا خیر مقدم بھی کیا۔
آخر میں ضلع پشاور تنظیم نے ملک بھر سے آنے والے تمام مہمانوں سے دل آزاری پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ضلع پشاور تنظیم تحریک انصاف اجلاس میں
پڑھیں:
آزاد کشمیر صورتحال پر اسلام آباد میں اہم اجلاس
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ زیر غور ہوگا کہ خطے میں پیدا شدہ صورتحال میں حکومت کس طرح کا کردار ادا کرے۔
حکومت نے ایک بار پھر آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ 90 فیصد مطالبات کی منظوری کے باوجود حالیہ پرتشدد کارروائیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ دو باقی ماندہ مطالبات کی منظوری کے لیے کشمیر کے آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی اور اس حوالے سے مذاکرات کے لیے حکومت تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر اسلام اباد ایکشن کمیٹی محسن نقوی مذاکرات