حکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کو صوبوں کی مشاورت سے جلد نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ مانگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو صوبوں کی مشاورت سے جلد این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ مذاکرات میں مرکز و صوبوں کے وسائل کی تقسیم کو اہم نکتہ قرار دیا گیا۔
آئی ایم ایف نے صحت اور تعلیم کے بجٹ میں کمی سے بچنے، لیبر فورس، ہاؤس ہولڈ اور پی ایس ایل ایم سروے مکمل کرنے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کو مالی سال 2025 کے ترقیاتی اخراجات اور 2026 کے فریم ورک پر بریفنگ اور حالیہ سیلاب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ای۔پیڈز پروکیورمنٹ سسٹم اور بیرونی آڈٹ رپورٹس پر بریفنگ دی گئی جبکہ مذاکرات میں بینیفیشل اونرشپ رجسٹری اور نان فنانشل پروفیشنز کی نگرانی کا معاملہ زیر بحث آیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ اور رسک پر مبنی نگرانی پر سوالات اٹھائے گئے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو تقریباً 1.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق ا ئی ایم ایف مذاکرات میں آئی ایم ایف ایف سی
پڑھیں:
ٹورنٹو سے لاہور آنیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ، وجہ کیا بنی؟
— فائل فوٹوگزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پڑی کوئی چیز طیارے کے انجن نمبر ون سے ٹکرائی جس کے بعد طیارے کے انجن کے تھرسٹ ریورسر کاؤلنگ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ گراؤنڈ طیارےکی مرمت کے لیے پرزے اور آلات لے کر انجینئرز کی ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق طیارہ گراؤنڈ ہونے سے آج لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 789 کئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔
ایئرلائن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پرواز پی کے 789 کی متوقع روانگی کا وقت اب جمعہ کوعلی الصبح 3 بجے ہے۔