ویمنز ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو زیر کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 59 رنز سے زیر کر لیا۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بارش کے سبب47 اوورز تک محدود مقابلے میں آٹھ وکٹ پر 269 رنز بنائے۔
دیپتی شرما نے 53 اور امنجوت کور نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے اینوکا راناویرا نے چار پلیئرز کو میدان بدر کیا۔
270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 45.
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
Deepti Sharma shines as India begin their #CWC25 campaign in style with a commanding win over Sri Lanka ????#INDvSL ????: https://t.co/dhLiY0vsx6 pic.twitter.com/oa8SPg2vlg
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) September 30, 2025آج اندور میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار
بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ 5 اکتوبر کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مصافحے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے تینوں مواقع پر پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا اور فائنل جیتنے کے بعد ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی، جہاں ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے دینا تھی۔
مزید پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا
سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بھارت پاکستان کے خلاف میچ ضرور کھیلے گا اور کرکٹ کے تمام پروٹوکولز، جیسا کہ ایم سی سی قوانین میں درج ہیں، پر عمل ہوگا۔ لیکن ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی یقین دہانی اس وقت نہیں کر سکتا۔
اس معاملے پر بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ محض ایک اور میچ نہیں ہوگا بلکہ ایشیا کپ کے سلسلے کی ہی توسیع سمجھا جائے گا، جہاں صرف جنس بدلے گی، رویہ نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BCCI بھارت بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان دیوجیت سائیکیا مصافحہ ہینڈ شیک ویمنز ورلڈ کپ