ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
تفصیلات کو ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے اعلی سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شامل تھے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو جائز قرار دیتے ہوئے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی ڈویلپمنٹ پیکج پر جلد از جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے وطن واپسی پر ملاقات کرتے گا اور حکومتی اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ ،بیوی اور بچوں کیلئے نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد اسلام آباد ہائیکورٹ ،بیوی اور بچوں کیلئے نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح ، سماعت کل تک ملتوی حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا خضدار میں فورسز کا آپریشن، خواتین کے کپڑوں اور برقع میں ملبوس 4دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا دبئی میں محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے پر غورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کے پیکج پر
پڑھیں:
وفاقی وزیر آئی ٹی کی سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات، سائبر سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی ٹیلی کمپنی کے حکام کے درمیان فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بات چیت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی اور پاکستان کی کنیکٹ پاکستان 2030 پالیسی کے تناظر میں ایس ٹی سی کے ساتھ شراکت داری پرغور کیا گیا۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستانی آئی ٹی مارکیٹ کی 3.8 ارب ڈالر ایکسپورٹ اور 200 ملین موبائل صارفین کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش قرار دیا گیا۔
اس موقع پر فن ٹیک اور کم لاگت کراس بارڈر پیمنٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان کے خطے میں ریجنل ٹرانزٹ ہب کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر جی سی سی، ایشیا اور افریقہ کو کنیکٹ کرنے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا گیا، سب میرین کیبلز اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی منصوبوں میں شراکت داری کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایس ٹی سی سعودی عرب اور جی سی سی کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر ہے اور وژن 2030 کے ڈیجیٹل ایجنڈے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔