ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شامل تھے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو جائز قرار دیتے ہوئے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی ڈویلپمنٹ پیکج پر جلد از جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے وطن واپسی پر ملاقات کرتے گا اور حکومتی اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔