اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’بزدلانہ حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔

وزیرِاعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی فورسز کی جانب سے 40 کشتیوں پر مشتمل صمود غزہ فلوٹیلا پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، جو 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد انسانی حقوق کے کارکنان اور امدادی رضا کار لے جا رہا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کارکنوں کا ’’جرم‘‘ صرف یہ تھا کہ وہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو ’’وحشیانہ عمل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بربریت کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

Pakistan strongly condemns the dastardly attack by Israeli forces on the 40 vessel Samud Gaza flotilla, carrying over 450 humanitarian workers from 44 countries.


We hope and pray for the safety of all those who have been illegally apprehended by Israeli forces and call for their…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 1, 2025

وزیرِاعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’امن کو ایک موقع دیا جانا چاہیے اور امداد ہر حال میں ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے‘‘۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں صمود فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس پر دنیا بھر میں مذمتی بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ فلوٹیلا میں شامل کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان غزہ کے جنگ زدہ عوام تک پہنچانے کے مشن پر نکلے تھے۔


 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، غلام حسین جعفری

اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائی جائے اور تمام گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ہم گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ پُرامن گلوبل صمود فلوٹیلا کیخلاف اسرائیلی کارروائی عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائی جائے اور تمام گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ہر حال میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، غلام حسین جعفری
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی “صمود غزہ فلوٹیلا” پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • پاکستان صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
  • پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت
  • پاکستان کی صمود فلوٹیلا پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماوں کی مذمت
  • وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
  • وزیراعظم کی ’ گوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملے کی شدید مذمت، گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ