اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی،کشمیری عوام کے مطالبات سننے اور حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی نےمظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورت حال کو سمجھیں، جائزمطالبات پر عمل درآمد کریں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نےکمیٹی بنانےپراظہارتشکرکرتے ہوئےکہاشہبازشریف نےبہترین قدم اٹھایا۔جومطالبات رہ گئے ان پر بات چیت ہوگی،تعطل  دورکریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہےکچھ لوگ امن وامان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

رانا ثنااللہ نےکہا ہمیں بیٹھ کرجائز مطالبات پر بات کرنا ہوگی،عوامی ایکشن کمیٹی سےملکرتمام غلط فہمیاں دورکرلیں گے،پورا یقین ہےعوامی ایکشن کمیٹی کےدوستوں کے ساتھ بیٹھ کر تمام غلط فہمیوں کو سلجھا لیں گے،آزادکشمیر کے لوگ ہمارے بھائی ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کے جائز مطالبات حل ہوں، احتجاج اورتشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، مسائل بیٹھ کر بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی قیادت معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔
 

‘بلیک میل کرکے شادی کی’، فیروز خان کا دوسری بیوی پر الزام

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بیٹھ کر

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا