data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ:۔ اسرائیلی ٹینکوں نے جمعرات کو غزہ شہر جانے والی مرکزی سڑک بند کردی، جس کے بعد شہر چھوڑ کر جانے والے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتس نے کہا ہے کہ یہ غزہ شہر میں پھنسے لاکھوں افراد کے لیے نکلنے کا آخری موقع ہے۔ اسرائیل نے غزہ شہر کی پوری آبادی، جو تقریباً دس لاکھ افراد پر مشتمل ہے، کو جنوب کی طرف جانے کی ہدایت دی ہے تاکہ شہر میں حماس کے آخری گڑھ کو ختم کیا جا سکے۔

عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر سے جنوب جانے والے راستے پر ریت کی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ لوگوں کو باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے لیکن جو لوگ خوراک یا پناہ کی تلاش میں شہر سے نکلے تھے، انہیں واپس داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاتس نے بیان میں کہا ہے کہ یہ غزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ جنوب کی طرف نکل جائیں اور حماس کے جنگجوو ¿ں کو غزہ شہر میں تنہا چھوڑ دیں تاکہ اسرائیلی فوج مکمل آپریشن جاری رکھ سکے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ شہر میں اب بھی 6 سے 7 لاکھ افراد موجود ہیں، جبکہ گزشتہ چند ہفتوں میں تقریباً 4 لاکھ شہری شہر چھوڑ چکے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں نے طبی نظام کو مفلوج کر دیا ہے اور چار اسپتال بند ہو چکے ہیں۔ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا میں خدمات محدود کر دی گئی ہیں جبکہ مریض شدید خوف میں ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 77 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ایک حملے میں نو افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل تھے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کا مقصد “نتساریم کوریڈور” پر مکمل کنٹرول قائم رکھنا ہے جو غزہ کے شمال اور جنوب کو تقسیم کرتا ہے۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےگدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی اٹھالی ہے۔

وفاقی وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ہٹانےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر 2015 پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔

ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔رواں سال جون میں سامنے آنی والی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی
  • ایران؛ سیکیورٹی فورسز پر حملے پر 6 اور سُنّی عالم کے قتل پر 1 ملزم کو پھانسی دیدی گئی
  • اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا، 500 کارکنان گرفتار
  • گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا
  • ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل آخری کشتی پر بھی اسرائیل کا قبضہ
  • غزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے وہ اس شہر سے نکل جائیں، اسرائیلی وزیر دفاع کی پھر دھمکی
  • حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی
  • بھارتی گجرات پر ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات
  • اسرائیل کی غزہ شہر کے رہائشیوں کو نکل جانے کی آخری وارننگ