اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے، اس کو اور کیا واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیئے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہوچکا ہے؟ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ترمیم خارج کر دی ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں، آج کی تاریخ میں بینکوں پر سپر ٹیکس 10 فیصد ملا کر 53 فیصد بن جاتا ہے، فی الحال بینکوں پر ٹیکس لگا ہے اور ترمیم میں تمام سیکٹرز کا نام ہے۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ اچھے ہوں، برے ہوں یا چور ہوں لیکن معیشت کا پہیہ ان سے ہی چل رہا ہے، اس صورتحال کے بعد لوگ افریقا کے مختلف ممالک میں اپنی فیکٹریاں شفٹ کر گئے ہیں۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں تھنک ٹینکس نہیں ہیں۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ عدالتیں ٹیکس پیئر کو ریلیف نہیں دیں گی تو وہ ہاتھ ملائیں گے تو وہ نقصان کس کا ہوگا، ہائی کورٹس سے ہماری اپیلیں ڈرافٹ میں مسئلہ ہونے کی وجہ سے منظور ہوئیں۔ سپر ٹیکس کیسز کی سماعت کے دوران پارلیمنٹ اور آئین کی اہمیت کا ذکر ہوا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ سے زیادہ آئین کی پاور ہے، پوری دنیا میں پارلیمنٹ کی پاور ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ 4 سی میں اضافی ٹیکس کے حوالے سے واضح نہیں لکھا، اگر اضافی ٹیکس کے بارے میں لکھا ہوتا تو آپ کو مسئلہ نہ ہوتا۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ جی یہ الفاظ لکھے ہوتے تو معاملہ واضح ہوتا، میں نے اپنے دور میں سپر ٹیکس نہیں لگنے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے، اس کو اور کیا واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ جب ایڈیشن ہوگا تو سپر ٹیکس لگے گا، مجھے کوئی ڈکشنری دکھا دیں جس میں لکھا ہو سپر ٹیکس کا مطلب اضافی ٹیکس ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے تو کیا دکھائیں، انکم کی تعریف لکھی ہے تو ضرورت ہی نہیں ہے سپر ٹیکس کا مطلب لکھنا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لکھا ہوا ہے کہ سپر ٹیکس الگ ٹیکس ہے تو یہ ڈبل ٹیکس تو نہ ہوا ناں۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ انٹری 55، 56 اور 58 میں سپر ٹیکس الگ آزاد ٹیکس ہے، اب جب ٹیکس الگ لکھیں گے نہیں تو آزاد نہیں ہے، آئندہ ہفتے سے سپر ٹیکس کیسز کی سماعت کا وقت کیا رکھیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت بعد میں رکھیں گے، پہلے سپر ٹیکس کی سماعت ہوگی۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ میں آئندہ ہفتے سے آئینی دلائل دوں گا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آئینی بینچ ہے اور ابھی تک اس کیس میں آئینی بات ہی نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیسز کی سماعت آج تک ملتوی کر دی، مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم دلائل جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے نے ریمارکس دیے کہ اضافی ٹیکس ہے سپر ٹیکس کی ٹیکس پیئر کی سماعت

پڑھیں:

واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: واٹس ایپ پر ایسا فیچر متعارف جس میں آپ کسی نمبر کو سیو کئے بغیرا س نمبر پر میسج کرسکتے ہیں۔

میسجنگ پلیٹ فارم کی سب سے بڑی خامی ہے کیونکہ دیگر ایپس میں آپ آسانی سے کسی کو بھی میسج کرسکتے ہیں، مگر واٹس ایپ کی جانب سے لوگوں کو کانٹیکٹس میں شامل کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں فون بک ایسے نمبروں سے بھر جاتی ہے جن سے کبھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

واٹس ایپ میں کلک ٹو چیٹ کے نام سے ایسا فیچر موجود ہے جس کا علم بیشتر صارفین کو نہیں۔اس فیچر یا ٹِرک سے آپ کسی بھی نمبر کو سیو کیے بغیر میسج بھیج سکتے ہیں اور یہ طریقہ واٹس ایپ موبائل ایپ اور واٹس ایپ دونوں میں کام کرتا ہے۔اس فیچر کے تحت نمبر کو کانٹیکٹ میں محفوظ کرنے کی بجائے آپ کو بس ایک لنک بنانا ہوتا ہے۔جب اس لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو آپ سیدھے ایک واٹس ایپ چیٹ ونڈو میں پہنچتے ہیں جو اس فرد کے نمبر سے جڑی ہوتی ہے، یعنی مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کا اپنا ہے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں۔اس کے لیے آپ کو مطلوبہ فرد کے مکمل فون نمبر کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے شروع میں کنٹری کوڈ کا اضافہ کرنا ہوتا ہے۔کنٹری کوڈ اور فون نمبر کے درمیان کوئی اسپیس، بریکٹ یا ڈیش کا استعمال نہیں کرنا ہوتا۔مثال کے طور پر +92xxxxxxxxxx کی بجائے 92xxxxxxxxxx لکھنا ہوگا۔مگر نمبر سے پہلے https://wa.me/ کا اضافہ کرنا ہوگا اور ایک سلیش ایڈ کرکے نمبر لکھنا ہوگا۔یعنی اس طرح https://wa.me/92xxxxxxxxxx لکھنا ہوگا۔اس لنک کو اپنے واٹس ایپ نمبر کی چیٹ پر محفوظ کرلیں اور ضرورت پڑنے پر پہلے کاپی کریں اور نمبر کو تبدیل کرکے سینڈ بٹن پر کلک کریں اور پھر لنک پر کلک کریں، ایسا کرنے سے مطلوبہ چیٹ ونڈو اوپن ہو جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف
  • عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
  • سپریم کورٹ: ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں بچا، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ذومعنی ریمارکس
  • ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا، جج سپریم کورٹ
  • پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست، ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت
  • میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
  • برداشت‘ احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، روبینہ خالد
  • ای کامرس کے فروغ کیلیے ورک فورس روڈ میپ کی ضرورت ہے،ماہرین
  • ای کامرس کے فروغ کیلیے ورک فورس روڈ میپ کی ضرورت