عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیس کی
پڑھیں:
عمران خان اتنے ننھے کاکے نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور اسکا علم نہ ہو: سابق گورنر سندھ
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں بشریٰ بی بی کے اثر میں رہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عمران خان کے فیصلہ سازی کے انداز اور رہن سہن میں واضح تبدیلی آئی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے سادہ نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہو اور انہیں معلوم نہ ہو۔ باجوہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی بات زیادہ سنتے ہیں، مگر "جادو" والی بات نہیں کی۔واضع رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں بھی دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کے حکومتی فیصلوں پر بشریٰ بی بی کا روحانی اثر تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے قریبی حلقوں نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔