پنجاب میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کی مفت سہولت ختم کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پنجاب میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کی مفت سہولت ختم کردی گئی ہے، اب گاڑی مالکان کو ٹیسٹنگ کے وقت فیس ادا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کے دھویں کی انسپکشن کا آغاز، ایس او پیز جاری
محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹو، تھری اور فور وہیلرز کے لیے الگ الگ کیٹیگریز میں فیس مقرر کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی فیس 100 روپے جبکہ رکشے کی فیس 300 روپے ہوگی۔
1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 500 روپے، 1500 سی سی تک 800 روپے، 2500 سی سی تک 1000 روپے اور 4500 سی سی تک 1500 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس کی نیلامی کا خطرہ
4500 سی سی سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو 2000 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جو ای پی اے کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پنجاب محکمہ ماحولیات مفت سہولت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان محکمہ ماحولیات مفت سہولت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سی سی تک
پڑھیں:
ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ
علی رامے: ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پنجاب سے مختلف مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے فی میٹنگ ایک لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دے دی، جبکہ محکمہ خزانہ نے بھی اس سفارش سے اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متعدد میٹنگز ہو چکی ہیں۔
حکومت نے کمپنی کے لیے 5 ارب روپے ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے، تاہم کمپنی کے آمدن کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز کے اخراجات اور دیگر مراعات بھی حکومت ہی ادا کرے گی، جب کہ حکام کے مطابق کمپنی کے مالی ڈھانچے اور آمدنی کے نظام پر کام جاری ہے۔