Jasarat News:
2025-11-19@06:13:37 GMT

اسکاٹ لینڈ: بادشاہت کا دعوے دار افریقی قبیلہ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں بادشاہت کا خود ساختہ دعوے دار افریقی قبیلہ گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے سرحدی علاقے میں ایک افریقی قبیلہ کچھ عرصے قبل زمبابوے سے آیا تھا ،جس نے خود ساختہ طور پر بادشاہت کا دعویٰ قائم کر رکھا تھا ۔ اسے انہوں نے کنگڈم آف کبالا کا نام دیا۔ قبیلہ چند افراد پر مشتمل ہے اور انہوں نے ایک نجی جگہ پر ڈیراڈال رکھا تھا اور دعویٰ کرتے تھے کہ وہ اپنے اجداد کی زمین واپس لینے آئے ہیں جو 400 سال قبل ان سے چھین لی گئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے جگہ خالی کرنے کی وارننگ کے بعد پولیس اور امیگریشن حکام نے چھاپا مار کر خود ساختہ افریقی بادشاہت ختم کر دی ۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد نازیبا تصاویر کیس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-02-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بلاک اور ہٹائی جائیں۔ متاثرہ خاتون کوتحفظ فراہم کیا جائے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے خاتون کو ٹیپو سلطان کے علاقے میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
  • باجوڑ میں کارروائی: افغان خودکش حملہ آور اور اس کا سہولت کار گرفتار
  • کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد نازیبا تصاویر کیس
  • کوئٹہ کے ہنر مندوں کا کارنامہ: کم گیس سے چلنے والے سستے گیزر سخت سردی میں نعمت
  • لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری دھماکے کا ایک ملزم پکڑا گیا
  • سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
  • افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70فراد ہلاک
  • افریقی ملک کانگو میں کان دھنسنے کا المناک حادثہ، 30 سے زائد افراد جاں بحق
  • اسلام آباد ائرپورٹ :تھائی لینڈ جانے والا مسافر آف لوڈ
  • آئر لینڈ: 2 گاڑیوں میں ٹکر، خواتین سمیت 5 افراد ہلاک