21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں؛ موت کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
وسطی امریکی ملک ہنڈوراس میں معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ٹی وی میزبان جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ جینیفر ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسی گالپا کے ایک پُرتعیش علاقے میں رہتی تھیں۔
جینیفر نکول نہ صرف ایک سوشل میڈیا اسٹار تھیں بلکہ وہ سی ایچ ٹی وی چینل پر بطور میزبان بھی جلوہ گر ہوئیں۔
اپنی موت سے محض ایک دن قبل جینیفر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ “پکل بال کورٹ” میں کھیل کی تیاری کرتی نظر آئیں۔
ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات بھیجے۔
مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جینیفر نکول مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں اور باقاعدگی سے ادویات لے رہی تھیں۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں موت کو طبعی قرار دیا اور امکان ظاہر کیا کہ یہ واقعہ مرگی کے دورے کے باعث پیش آیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب
معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔
View this post on Instagramطلحہ انجم نے اب اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی سیاسی بیانیے کی تائید یا مخالفت کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ فن کے ذریعے سرحدوں سے آگے بڑھنے والے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق فنکار کا کام تقسیم نہیں بلکہ لوگوں کو جوڑنا ہونا چاہیے، اور یہی اصول وہ اپنے فن میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
View this post on Instagramطلحہ کا کہنا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے فن کی کوئی سرحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جھنڈے کو لہرانے سے تنازعہ کھڑا ہوگا تو ہو جائے میں دوبارہ بھی ایسا کروں گا بغیر میڈیا کی پرواہ کیے، اردو ریپ ہمیشہ بے باک رہے گا۔
انہوں نے میڈیا کی جانب سے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ وہ شور اور تنازعے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔