Express News:
2025-11-19@05:41:53 GMT

امریکی یوٹیوبر کا پولی پاکٹ کھلونے جمع کرنے کا ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

امریکا کی ایک یوٹیوبر نے بڑی تعداد میں پولی پاکٹ کھلونے جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کانٹنٹ کریئٹر(جن کا ہنڈل کرچی آن لائن ہے) بچپن میں بڑی تعداد میں پولی پاکٹ کھلونے جمع کرنے کے بعد یہ شوق ترک کر چکی تھیں۔ تاہم، 10 سے زیادہ عرصے بعد ماضی کے جھروکوں سے متاثر ہو کر انہوں نے نیا کلیکشن جمع کرنا شروع کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2019 کے آخر میں پولی پاکٹس جمع کرنے شروع کیے اور وہ اس برس 30 سال کی ہوئیں تھیں۔ وہ اپنے بچپن کے حوالے سے سوچ رہی تھیں اور ان کے دماغ میں ہمیشہ سے پولی پاکٹس تھے۔

کرچی نے 534 پولی پاکٹس کھلونے جمع کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

پولی پاکٹس کھلونے ایسی گڑیائیں اور ان کا سامان ہوتی ہیں جن کا سائز ایک انچ تک کا ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کھلونے جمع کر

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ 

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی  ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی  کے  ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور  پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے  پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی  گئی۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی، کراچی کے  عوام کے لئے  ڈبل ڈیکر کا روٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ای وی بسز کے نئے روٹ  بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال  مزید پانچ سو بسیں لانے  ارادہ رکھتی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ  حکام کو نئے روٹس کے  حوالے سے آپریشنل تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی۔

سینئر صوبائی وزیر  نے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین  اور طالبات کو  اسکوٹیز چلانے کی تربیت  دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے، یلو لائن بی آر ٹی پر شب و روز کام جاری ہے، حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی پر کام جلد از جلد مکمل  کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ یلو لائن بی آر ٹی  کے ترقیاتی  کام میں تیزی لائی جائے،  ڈیپوز  کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کہا کہ تاج حیدر پل  کے دوسرے حصے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، تاج حیدر پل  پر دو طرفہ ٹریفک آج سے چلائی جارہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلو  لائن بی آر ٹی میں حائل یوٹلٹیز کی  منتقلی   جلد یقینی بنائی جائے، تاکہ کام کی رفتار  متاثر نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • ائر انڈیا آیندہ برس سے چین کے لیے پروازیں شروع کرے گی
  • میری بوا مہرو!
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ 
  • شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخوارست، پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
  • جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ
  • پنجاب: 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی
  • عہد ِرسالتؐ میں صحابیاتؓ کا معاشی کردار
  • امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
  • بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں: خواجہ آصف