واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ اگر حماس نے اقتدار چھوڑنے اور غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار کیا، تو اسے ’ مکمل تباہی’ کا سامنا کرنا پڑے اور ’ صفحہ ہستی’ سے مٹادیا جائے گا۔

امریکی صدر کا یہ بیان ان کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے جو ان کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

جب سی این این کے اینکر جیک ٹیپر نے ٹرمپ سے ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے پوچھا کہ اگر حماس اقتدار میں رہنے پر اصرار کرتی ہے تو کیا ہوگا، تو ٹرمپ نے جواب دیا: ’ مکمل تباہی!’

جیک ٹیپر نے صدر سے سوال کیا کہ سینیٹر لنزے گراہم کے مطابق حماس نے ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کو مؤثر طور پر مسترد کر دیا ہے، کیونکہ وہ غیر مسلح ہونے سے انکار کر رہی ہے، غزہ کو فلسطینی کنٹرول میں رکھنے پر اصرار کر رہی ہے، اور یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط کر رہی ہے، تو کیا گراہم غلط ہیں؟

اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ’ ہم دیکھیں گے۔ وقت ہی بتائے گا!!!’

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں جلد ہی اس بات پر وضاحت کی امید ہے کہ آیا حماس واقعی امن کے لیے پرعزم ہے یا نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ میں بمباری ختم کرنے اور صدر کے وسیع تر وژن کی حمایت پر متفق ہیں، تو ٹرمپ نے کہا کہ’ ہاں، بی بی ( نیتن یاہو) اس پر متفق ہیں۔’

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ان کا جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا، اور اس کے حصول کے لیے وہ ’ سخت محنت کر رہے ہیں۔’

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ

اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ حماس یرغمالیوں کی رہائی پر رضا مند غزہ میں جنگ بندی کی امید غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں کی اطلاعات

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے کی گولہ باری کی، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے بعد بمباری روکنے کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے بتایا ہے، ’’گزشتہ رات نہایت پرتشدد رہی، جس دوران (اسرائیلی فوج) نے غزہ شہر اور پٹی کے دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بمباری روکنے کی اپیل کی تھی۔‘‘

غزہ میں حماس کے زیر انتظام ایک ریسکیو فورس سے وابستہ باسل نے مزید کہا کہ رات بھر کی بمباری کے نتیجے میں 20 گھر تباہ ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے امن منصوبے پر عملدرآمد سے انکار کیا تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • ٹرمپ کی حماس کواقتدار نہ چھوڑنے پر صفحہ ہستی سے مٹانے کی پھر دھمکی
  • حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا  ، ٹرمپ
  • جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائیاں مزید تیز ہوں گی، نیتن یاہو اور ٹرمپ کی دھمکی برقرار
  • اسرائیل نے ٹرمپ کا مطالبہ نظر انداز کر دیا, اپنے علاقوں میں واپس جانے سے باز رہیں, اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کو نئی دھمکی
  • یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیرپر امن منصوبے کی شرائط ختم کرنےکےلیے ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
  • اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ
  • غزہ جنگ بندی:حماس اتوار تک معاہدہ قبول کرلے ورنہ سب مارے جائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • حماس اتوار کی شام تک معاہدہ قبول کرلے ورنہ سب مارے جائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی