خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل (crude oil)کی پیداوار میں توقعات سے کم اضافے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 91 سینٹ یا 1.4 فیصد بڑھ کر 65.44 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 89 سینٹ یا 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 61.
تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر اوپیک پلس کے اس فیصلے سے ہوا ہے کہ آئندہ ماہ پیداوار میں توقع سے کم اضافہ کیا جائے تاکہ حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ کو سہارا دیا جا سکے۔
اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اعلان کیا کہ نومبر سے پیداوار میں 1 لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے گا جو اکتوبر کے مہینے کی طرح ایک معمولی اضافہ ہے کیونکہ سپلائی کے بڑھتے ہوئے خدشات برقرار ہیں۔
اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں نے کہاکہ نومبر میں پیداوار میں مزید 1 لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ اس وقت قابل انتظام ہے کیونکہ امریکا اور یورپ کی جانب سے روس اور ایران پر سخت ہوتی پابندیوں کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹیں بڑھ رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیداوار میں
پڑھیں:
پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد
اسلام آباد:پی آئی اے کی نیلامی کے لیے چار کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، 75 فیصد شیئرز نیلام کیے جائیں گے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور تھیم تبدیل نہیں ہوگی، چار سال میں طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کردی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے پی آئی اے کی فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے اور کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔
اجلاس کو پی آئی اے کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے نیلامی ہوگی جس میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ نجکاری کے حوالے سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی، بزنس پلان کے تحت 2029ء میں پی آئی اے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس وقت قومی ایئر لائن 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کر رہی ہے، بزنس پلان کی تحت 2029ء تک پی آئی اے کی سروس 40 سے زائد شہروں تک بڑھائی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔