عمران خان کو بتایا گیا ہے انہیں مکمل قید تنہائی میں ڈالا جائے گا،علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی نے بتایا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد ان کو یہاں سے شفٹ کردیا جائے گا، مکمل طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آپ کے ذریعے جو بیان دیا اس کا بوجھ کوئی اور اٹھا نہیں سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ جدوجہد بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے لیے کرتے ہیں، بانی چیئرمین ہیں اور رہیں گے‘ یہ بھول جائیں کہ بانی اگلے 10 سال جیل میں رہیں گے، بانی پی ٹی آئی جھکیں گے نہیں، عمران خان کو کسی نے بتایا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا لیکن مجھے اس کی کوئی فکر نہیں، ہم عمران خان کی رہائی کے لیے کھڑے ہیں‘ یہ سب کچھ عمران خان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ 2 کی صرف تین چار سماعتیں رہ گئی ہیں، بانی کو کسی نے بتایا ہے کہ اس کے بعد ان کو یہاں سے شفٹ کردیا جائے گا، دو تین سماعتوں کے بعد بانی کو مکمل طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین سماعتوں میں میری جگہ میری بہنیں آپ کو بانی کا پیغام دیں گی تاکہ میری وجہ سے توجہ نہ ہٹائی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جائے گا نے کہا
پڑھیں:
مشتاق احمد کی واپسی کا عمل چند روز میں مکمل ہوجائے گا :ترجمان دفتر خارجہ
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی واپسی کا عمل چند روز میں مکمل ہوجائے گا۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مشتاق احمد خان کے محفوظ انخلا کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے کوششیں کر رہے ہیں۔
غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اردن حکومت کے تعاون سے مشتاق احمد خان کی واپسی کا عمل کچھ روز میں مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔