قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کافیصلہ کرلیا،قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 4کروڑ 50 لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی، مہم کے دوران 4 لاکھ سے زاید تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
صیہونی بربریت کے دو سال مکمل، ہزاروں شہید، لاکھوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی ہلاکت خیز جنگ کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن صیہونی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
حالیہ حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ پورے خطے میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔
یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب حماس کی قیادت میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے “طوفان الاقصیٰ” کے نام سے اسرائیلی سرحد پر ایک بڑا حملہ کیا۔
فلسطینی جنگجو سرحدی رکاوٹیں عبور کر کے اسرائیلی بستیوں میں داخل ہوئے اور 251 افراد کو یرغمال بنایا، جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کے طور پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔
صیہونی حکومت نے نہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار ریزرو فوجی تعینات کیے بلکہ غزہ کی پوری پٹی کو مکمل محاصرے میں لے لیا، جس سے خطے میں تباہی اور انسانی المیہ مزید گہرا ہو گیا۔