سندھ بلڈنگ، تعمیرکے نام پر تباہی، ماڈل کالونی میں من مانی تعمیرات
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
انتظامیہ کی ملی بھگت اور تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی، گمبھیر صورتحال، ٹریفک مستقل جام
شیٹ نمبر 20کے رہائشی پلاٹ 39/4 پر دکانیں ، کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر کی چھوٹ
ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے ،شیٹ نمبر 20کے رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔ جاری غیر قانونی تعمیرات پر مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ کے اہلکاروں اور بلڈرز کے درمیان ملی بھگت کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے آنکھیں بند کر لینے کے باعث یہ مسئلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔مقامی رہائشیوں کے پاس ایسے دستاویزی ثبوت ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے باقاعدہ رشوت لے کر غیر قانونی تعمیرات کی منظوری دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق، ’’ایک مخصوص بلڈر نے پچھلے چھ ماہ میں پانچ منزلہ عمارت بغیر کسی روک ٹوک کے مکمل کر لی، جبکہ متعلقہ افسران ہر مرحلے پر خاموش تماشائی بنے رہے ۔رہائشیوں کی جانب سے متعدد درخواستوں کے باوجود، کوئی
بھی تحقیقاتی ادارہ اس معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا۔ اینٹی کرپشن اور انکوائری کمیشن تک پہنچنے کے باوجود، اب تک اس حوالے سے کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔شرح واقعات کو جاننے کے لیے جب جرأت سروے ٹیم نے ایک محکمانہ عہدیدار سے بات کی جو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کر رہے تھے ، تو انہوں نے کہایہ معاملے انتہائی طاقتور لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری حیثیت ہی کیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کر سکیں؟ ہمیں تو اوپر سے ہدایات ملتی ہیں کہ معاملات کو ٹھنڈا رکھو۔کالونی کی ایک بزرگ خاتون مسز پروین اختر کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر سطح پر آواز اٹھائی، مگر ہر جگہ سے ہمیں ٹھکرا دیا گیا‘‘،انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ نہ صرف بلدیہ، بلکہ پولیس اور دیگر ادارے بھی ان غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں‘‘۔اب رہائشیوں نے ہائی کورٹ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر انتظامیہ اور تحقیقاتی ادارے اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام ہیں، تو عدالت ہی ان کے لیے انصاف کا آخری دروازہ ہے ۔رہائشیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے ہفتے میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے ساتھ مل کر ایک بڑا احتجاج کریں گے ، جس میں ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جائے گی۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات
پڑھیں:
حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو
تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کو قبول نہ کیا تو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید تیز کر دی جائیں گی۔
نیتن یاہو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگا تاکہ جنگ بندی سے متعلق تفصیلات اور ٹائم لائن طے کی جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس اس معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جانا ناگزیر ہے چاہے یہ عمل سفارتی راستے سے ہو یا پھر فوجی طاقت کے ذریعے اور اس بارے میں امریکا کو بھی واضح پیغام دیا جا چکا ہے۔
ادھر فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو بڑی حد تک تسلیم کرلیا ہے تاہم بعض نکات پر تحفظات رکھتے ہوئے برطانوی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا کردار مسترد کر دیا ہے۔
مصری میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج اور کل ہوں گے جن میں یرغمالیوں کی رہائی سمیت کئی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ حماس فوری فیصلہ کرے بصورت دیگر تمام شرائط ختم کر دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید جبکہ 265 زخمی ہو چکے ہیں۔