Daily Pakistan:
2025-10-07@11:24:59 GMT
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق سینیٹر اردن میں پاکستانی سفارتخانے میں ہیں،ان کی صحت تسلی بخش اور حوصلہ بلند ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سابق سینیٹر مشتاق احمدکا رہائی کے بعد پہلا بیان
عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل کی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہناتھا کہ 5دن اسرائیلی جیل میں قید رکھا گیا، ہماری آنکھوں پر پٹیاں، پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی تھیں،جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کاکہناتھا کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
مزید :