محکمہ موسمیاتِ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تین بڑی ارضیاتی پلیٹوں (عربین، یوریشیائی اور بھارتی) پر واقع ہے. مختلف فالٹ لائنز کی وجہ سے اس خطے میں ارضیاتی حرکات اکثر پیش آتی رہتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں آج 4 بج کر 36 منٹ پر زلزلہ آیا.

جس کی گہرائی 138 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش خطہ تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی ماہ کے اوائل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.2 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ستمبر کے مہینے میں خیبر پختونخوا کے رہائشیوں نے متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے. پہلی مرتبہ یکم ستمبر کو 6.0 شدت کا زلزلہ جنوب مشرقی افغانستان میں آیا تھا۔چند روز بعد 5.9 شدت کے زلزلے نے خیبر پختونخوا کے کئی شہروں بشمول پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات اور ملاکنڈ اور اسلام آباد اور راولپنڈی کو بھی ہلا دیا تھا۔26 ستمبر کو افغانستان میں آنے والے 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں، بشمول چترال، پشاور اور سوات میں محسوس کیے گئے تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے محسوس کیے کے جھٹکے زلزلے کے شدت کے

پڑھیں:

میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدی

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وانا حملے اور اسلام آباد حملے کی مذمت کی، دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ کر رہی ہے تو ہی خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار موقع دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف سیکریٹری اور آئی جی بہترین کام کر رہے ہیں، چاہتا ہوں کہ موجودہ آئی جی کام جاری رکھیں۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے جھٹکے، عوام خوف کا شکار
  • میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدی
  • بنگلادیش زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا؛ 10 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی
  • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں: سیکورٹی فورسز نے 17 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 13 ہلاک
  •   خیبر پختونخوا میں کھربوں روپے کی منشیات سمگلنگ کا سکینڈل، حکومت خاموش
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشن، بھارتی آلہ کار 13 خوارج مار دیے گئے
  • سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب
  • وفاقی آئینی عدالت: خیبر پختونخوا ملازمین برطرفی کیس کی سماعت، حکومت کو نوٹس جاری