غزہ میں القدس بریگیڈ کا اسرائیلی فوج پر حملہ، کئی فوجی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ شہر میں قابض اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے، القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اسرائیلی فوج شہر کے مغربی حصے میں پیش قدمی کر رہی تھی۔
القدس بریگیڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مجاہدین نے دشمن فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور متعدد فوجی زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے بعد اسرائیلی فورسز نے جوابی حملہ کرتے ہوئے علاقے میں شدید گولہ باری کی، جس کے باعث شہری آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گولہ باری کے دوران درجنوں مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دستوں پر حملہ ہوا ہے، فوجی ترجمان نے نقصانات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ کے مغربی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں تیز ہوچکی ہیں اور القدس بریگیڈ کے مجاہدین مزاحمت کے ذریعے پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ عالمی برادری کی خاموشی نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
واضح رہےکہ رہے کہ حماس کی قیادت قطر کے شہر دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی لیکن اسرائیلی دہشت گردی کے باعث مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے۔ اسرائیل مسلسل دہشت گردی کررہا ہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: القدس بریگیڈ اسرائیلی فوج
پڑھیں:
کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں فائبر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع فائبر کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ابتدائی طور پر ایک گاڑی روانہ کی گئی، تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔
حکام کے مطابق فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت خستہ حال ہوگئی جبکہ کچھ حصہ منہدم بھی ہوا۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں اور دو واٹر باوزرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
فائر آفیسر ظفر خان کے مطابق جس وقت آگ لگی فیکٹری کے اندر کوئی موجود نہیں تھا، فائر فائٹرز نے عمارت کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو کر کارروائی شروع کی۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے اور کچھ دیر میں کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔