data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-01-14
راولپنڈی (نمائندہ جسارت) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، جہاں فریقین کے وکلا موجود تھے، مگر عمران خان کی عدم پیشی نے کارروائی کو متاثر کیا۔ عدالت نے عمران خان کو پیشی کے لیے 3مرتبہ پیغام بھجوایا تاہم جیل حکام نے آگاہ کیا کہ عمران خان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ پیش نہیں ہوسکتے۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے وکیل فیصل ملک جبکہ پراسیکیوشن کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں موجود رہے۔عدالت نے وکلا صفائی کو بتایا کہ کیس کا جیل ٹرائل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور آج کی سماعت کا مقصد عمران خان کی حاضری لگانا تھا۔ مگر ان کی غیر حاضری کے باعث پراسیکیوشن ٹیم اور دفاعی وکلا تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے۔عمران خان کی عدم حاضری پر دلائل سننے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد عمران خان پر مختلف مقدمات درج ہیں جن میں جی ایچ کیو حملہ کیس بھی شامل ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عمران خان کی عدالت میں

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کا بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست کی سماعت سے انکار

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔

فاضل جج پہلے ہی ہدایت کر چکے ہیں کہ بیرسٹر صلاح الدین کے کیسز ان کے سامنے پیش نا کیے جائیں۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد اس کیس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وکیل ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 2017 میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اعلان کیا گیا، ریڈ لائن منصوبے کو 2023 میں مکمل ہونا تھا۔ منصوبے کی تکمیل میں بارہا توسیع کی گئی۔ منصوبے کا مقصد سفری سہولیات کی فراہمی تھا، لیکن بدانتظامی سے اذیت بن گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ابتدائی طور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے لگایا گیا تھا، تاخیر سے منصوبے کی لاگت 103 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ پروجیکٹ کے درمیان یوٹیلیٹی کی تنصیبات سے ڈیزائن میں متعدد بار تبدیلی کی گئی۔ ریڈ لائن منصوبے مکمل کرنے کی نئی مدت 2026 تک دی گئی ہے۔

دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ کھدائی، نامکمل تعمیرات اور غیر محفوظ راستوں سے دوران برسات حادثات رونما ہوئے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے کے نگران کی حیثیت سے ناکام ہوئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک بھی فنڈز کے مناسب استعمال کا نگران ہے۔

چیف سیکریٹری، میئر کراچی، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ٹرانس کراچی، ایشیائی ترقیاتی بینک اور سی آر 3 ایم ایسوسی ایشن بھی فریقین میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب
  • حماس: اسرائیل پر حملوں میں کمی کی یقین دہانی کروادی، غیرمسلح ہونے سے صاف انکار
  • حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار
  • حماس اسرائیل پر حملے روکنے کیلیے تیار، غیر مسلح ہونے سے صاف انکار
  • عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار ،علیمہ خان کا پھر دھرنا
  • عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا
  • وکیل ذیشان ڈھڈی کا مقدمہ د ہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، ڈسٹرکٹ بار ملتان 
  • سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کا بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست کی سماعت سے انکار
  • آئینی بینچز کا درخواستوں پر فوری سماعت کی اجازت دینے سے انکار
  • پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ