دفاعی معاہدے کے بعد پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری سے مزید مضبوط بنائیں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے جبکہ سعودی عرب اس حوالے سے ہماری ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب سے آئے اعلیٰ سطح کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، گزشتہ چالیس سال سے سیاست میں ہوں، پہلی بار60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھا، سعودی عرب کے کئی دورے کئے،مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی بھائی بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بے مثال محبت دکھائی جبکہ سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیر متزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا یہ عزم ہمارے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہا اور رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہرمسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ کیلئے محافظ رہیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو کاروباراورسرمایہ کاری کی بنیاد پرمزید مضبوط بنائیں گے، اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب کو حقیقت بنانے کیلئے تعاون سے کام کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اورترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو آٓگے بڑھائیں گے، آج ہمیں سعودی عرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ موقع میسر ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی متحرک اور وژنری قیادت نے سعودی معاشرے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
دوسری جانب سعودی وفد کے سربراہ شہزاد منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کیلئے آئے ہیں، یہاں آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام وزرا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں ممکنہ اسٹریٹجک منصوبوں بارے آگاہ کیا۔
شہزادہ منصوربن محمدالسعود نے کہا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں دی جائینگی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے سرمایہ کاری نے کہا کہ کہ سعودی
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے ہمیشہ ڈیل لے کر پچھلے دروازوں سے آتے ہیں: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نیا عہدہ ہے اس کے لیے درکار تیاریوں کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تعیناتی میں تاخیر ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان تعلقات ذات نہیں بلکہ اصول پر مبنی ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں سول ملٹری تعلقات ذات کے گرد گھومتے تھے۔پی ٹی آئی والے بڑے عرصے سے یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خراب ہوں لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ہمیشہ ڈیل لے کر پچھلے دروازوں سے آتے ہیں لیکن اس بار ان کی ڈیل نہیں بنی نہ ہی بن سکے گی۔