لاہور سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل اپنی توانائیاں کھو چکا ہے، جبکہ امریکہ اسکی ناکامیوں کو امن منصوبے کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ ریلی کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، مرکزی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور سے براہ راست کیا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ سمیت تمام اسلامی مزاحمتی قوتوں نے صبر کے میدان میں بلکہ فکری سطح پر بھی دشمن کو شکست دی، جس جنگ کو اسرائیل چند دنوں میں ختم کرنا چاہتا تھا، وہ ان مزاحمتی تحریکوں کی حکمت عملی کے باعث ایک طویل اور فیصلہ کن جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس طویل عرصے میں دنیا نے اسرائیلی بربریت کا اصل چہرہ دیکھا اور آج بھی اسرائیل کے خلاف دنیا میں نفرت پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی توانائیاں کھو چکا ہے، جبکہ امریکہ اسکی ناکامیوں کو امن منصوبے کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، ترکیہ قطر، سعودیہ عرب اور پاکستان جیسے ممالک نئے محاذ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، تاکہ فلسطینی مزاحمت کو روکا جا سکے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس واضح کامیابی کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اب امریکا اور اس کے اتحادی جنگ کے بجائے خیانت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، مگر تاریخ گواہ ہے کہ خیانت ہمیشہ امتوں کو گرا دیتی ہے، آج بھی اسلامی مزاحمتی تحریکیں اپنی قربانیوں کی وجہ سے پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک بیداری امت

پڑھیں:

اجتماع عام بدل دو نظام،  آصف لقمان قاضی کا عالمی اسلامی تحریکوں کے کردار پر خطاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور :جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے صاحبزادے اور امورِ خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے اجتماع عام بدل دو نظام کے دوسرے روز انٹرنیشنل سیشن میں نقابت کے فرائض سرانجام دیے اور عالمی اسلامی تحریکوں کے تاریخی و موجودہ کردار پر جامع خطاب کیا۔

آصف لقمان قاضی نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمیں ایک ایسی تحریک کے ساتھ وابستگی نصیب ہوئی جس کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ جیسی عبقری شخصیات نے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیاں قبل شروع ہونے والی یہ تحریک آج ایک عالمی تحریک کا روپ اختیار کر چکی ہے، جو انڈونیشیا، مراکش، یورپ، امریکا اور برازیل تک پھیل چکی ہے اور نہ صرف امتِ مسلمہ بلکہ غیر مسلموں تک بھی دعوت پہنچا رہی ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے غزہ میں بچوں، خواتین اور شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں دنیا ایک نئے عالمی نظام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے نظام کی بات کرتے ہیں جہاں عدل قائم ہو، روشنی ہو، امن ہو اور ظلم کے اندھیروں کا خاتمہ ہو۔

آصف لقمان قاضی نے مزید کہا کہ دنیا کی دو بڑی اسلامی تحریکیں امّ الحرکات کی حیثیت رکھتی ہیں، ایک  برصغیر میں جماعت اسلامی، جس کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے رکھی اور دوسری  عرب دنیا میں اخوان المسلمین، جسے امام حسن البنا شہید نے قائم کیا۔

انٹرنیشنل سیشن میں دنیا بھر سے شرکت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ البانیہ، افغانستان، الجیریا، الجزائر، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بوسنیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، لبنان، مقدونیہ، جنوبی افریقہ، سوڈان، ترکی اور دیگر ممالک کے اکابرین نے نظامِ نور ہورہا ہے پیدا کے عنوان سے اظہارِ خیال کیا، جب کہ ثمود فلوٹیلا کے معروف رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجتماع عام کے عالمی سیشن میں مقررین نے عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی جدوجہد، امت کے مشترکہ مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مفصل گفتگو کی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • اجتماع عام بدل دو نظام،  آصف لقمان قاضی کا عالمی اسلامی تحریکوں کے کردار پر خطاب
  • گیارہ سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی
  • نوشہروفیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن پر جلسے کا انعقاد
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملتان میں بھی یوم سیاہ، نماز جمعہ کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
  • کراچی کی تیز بڑھتی آبادی عالمی میگا سٹیز کو پیچھے چھوڑنے لگی، اعزاز ملنے کے قریب
  • کراچی کو عالمی سطح پر کون سا بڑا اعزاز ملنے والا ہے؟
  • کراچی کو عالمی سطح پر کون سا بڑا اعزاز ملنے والا ہے؟ اقوام متحدہ کی پیشگوئی
  • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
  • شیعہ ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، علامہ شہنشاہ نقوی