سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے، ندیم افضل چن کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران مسلم لیگ نون کو دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، ہم نے بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مشورہ دیا تھا، پہلے پنجاب کا حساب لیں گے پھر وفاق کا حساب بھی لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے، کل تک فیصلہ ہوجائے گا وزیراعلیٰ کون بنے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ ان کی پارٹی کا ہے، میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل تک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے سہیل آفریدی کا نام تبدیل ہوجائے گا، پی ٹی آئی خود سہیل آفریدی کا نام تبدیل کر ے گی۔
اپوزیشن وزیراعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ کوئی سرپرائز ہوسکتا ہے، متفقہ امیداور بھی سامنے آسکتا ہے، خیبر پختونخوا کے لیے اگلے 2 روز بہت اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ ہے تو مریم نواز کو وزیراعظم بننے دیں، پی ٹی آئی کو علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وضاحت دینا ہوگی، ہم حکومت کا حصہ نہیں لیکن ان کے اتحادی ہیں، ہم ان کی کسان دشمن پالیسیز پر بار بار بات کرتے تھے، بلاول بھٹو نے مریم نواز کی تعریف بھی کی تھی۔
سیلاب کے دوران ان کو دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، ہم نے بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مشورہ دیا تھا، پہلے پنجاب کا حساب لیں گے پھر وفاق کا حساب بھی لیں گے۔ آصف زرداری کو اسلام آباد آنے دیں پھر ان سے حساب لیں گے، فارمولے بہت سارے ہیں جن سے ہم حساب لیں گے، مسلم لیگ نون سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، لوگوں کا معاشی قتل نہ کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی حساب لیں گے کا حساب
پڑھیں:
بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کےلیے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا فائدہ نہیں، میرے پاس لیڈر سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور کی، چیف جسٹس کو خط لکھا، ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر وار کا توڑ میرے پاس ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی لیکن ان کے پاس اختیار نہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ صرف بات کرنے جا رہا ہوں کبھی ایف آئی اے کبھی الیکشن کمیشن کا نوٹس آجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے جلسے کے بعد طلب کرلیا، مریم نواز کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن سب کو ایک نظرسے دیکھے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ لاہور میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وہاں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے۔