پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ، اہم اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
وقاص عظیم: پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات ، اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ٹھوس پیش رفت۔پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے، آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرو وا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہوئے، پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیش رفت کی ہے ۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
پاکستان کے ساتھ پالیسی لیول مذاکرات جاری رہیں گے، حل طلب امور پر بات چیت جاری رہے گی، پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔
مذاکرات میں کئی معاملات پر ٹھوس پیش رفت ہوئی، مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد فراہم کرنے پر بات چیت کی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے سخت مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کو مقررہ ہدف میں رکھا ، ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے توانائی سیکٹر میں اصلاحات کی گئیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف پر عملدرآمد کیا ہے۔
.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان اور آئی ایم ایف پاکستان نے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور سلووینیا نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات، دوطرفہ مفاہمت نامے پر دستخط
نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے۔