سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، والہانہ استقبال
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاست دانوں سمیت معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی موجود تھیں، تاہم، جیسے ہی یہ قافلہ غزہ کے قریب پہنچا، اسرائیلی فورسز نے اسے روک لیا اور جہاز پر سوار تمام کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے لیے
پڑھیں:
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے
ویب ڈیسک:اسلام آباد اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سینیٹر مشتاق پاکستان پہنچ گئے، سینیٹر مشتاق گلف ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مشتاق کا شاندار استقبال کیا گیا، سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار بھی دیکھنے کو ملی۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ شب اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
Alhamdulillah, Senator Mushtaq Ahmad has safely departed for Pakistan.
In accordance with the instructions of the Honorable Deputy Prime Minister of Pakistan, the Embassy of Pakistan in Amman ensured all necessary arrangements were made for his safe and smooth departure.… pic.twitter.com/jjy30Tnrdm
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کیا اور مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔