پشاور میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40 ارب روپے کے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ایک سابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جعلی کمپنی کے ذریعے سرکاری خزانے سے 3 ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل کی اور مختلف بینکوں میں 16 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیں۔

نیب حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس تاریخی مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہے اور تفتیش کے دوران مزید ملزمان کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ گرفتار ملزم ایم/ایس ممتاز خان کنسٹرکشن کمپنی کے نام سے جعلی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر تھا، جسے نیب خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد سے گرفتار کیا۔ بعد ازاں ملزم کو پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے نیب کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔

نیب کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ماضی میں ایک عام ڈمپر ڈرائیور تھا، مگر دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر اس نے جعلی کمپنی قائم کی اور سرکاری فنڈز کو خورد برد کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم ٹھیکیداروں کے سکیورٹی ڈپازٹ ہیڈ آف اکاؤنٹ (G-10113) سے نکالی گئی، جو سرکاری منصوبوں کے لیے ضمانتی رقم کے طور پر رکھی جاتی ہے۔

تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جعلی کمپنی اور اس کے بینک اکاؤنٹس کو خرد برد شدہ رقم کی منتقلی کے مرکزی ذرائع کے طور پر استعمال کیا گیا۔ نیب کے مطابق کیس میں مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: جعلی کمپنی

پڑھیں:

بھارت،کھانسی کی دوا سے بچوں کی ہلاکتیں،کمپنی کامالک گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چنئی: بھارت میں زہریلی کھانسی کی دوائی پینے سے تقریباً 20 بچوں کی موت نے ملک کے عوام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے سری سن فارما کے مالک ایس رنگناتھن کو چنئی میں گرفتار کر لیا ہے۔

معاملہ زور پکڑنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ سری سن فارما کے مالک کو حراست میں لینے کے بعد پولیس سخت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے پانڈے نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ سری سن فارما کے مالک ایس رنگناتھن کو بدھ کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔ اسے چنئی (تمل ناڈو) کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اسے چھندواڑہ لایا جائے گا۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، مدھیہ پردیش پولیس کے لیے سری سن فارما کے مالک کو پکڑنا بہت ضروری ہو گیا۔ اس مقصد کے لیے ان پر انعام کا اعلان کیا گیا اور ملزمان کی پکڑوانے میں مدد کرنے والوں کے لیے 20 ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔ رنگناتھن کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) بھی تشکیل دی گئی تھی۔

مدھیہ پردیش کے وزیر مملکت برائے صحت نریندر شیواجی پٹیل نے بچوں کے قتل کے لیے تمل ناڈو حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس معاملے میں انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کھانسی کی دوائی سے ہونے والی اموات کے پہلے کیس مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ اور بیتول سے رپورٹ ہوئے تھے، جہاں گزشتہ دو ہفتوں میں کئی بچوں کی موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد راجستھان کے کچھ اضلاع سے کھانسی کی دوائی پینے سے اموات کی خبریں بھی آئیں۔

چھندواڑہ انتظامیہ کے مطابق کولڈریف کھانسی کی دوائی پینے کے بعد بچوں کو الٹی، پیشاب میں جلن اور بخار جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے ان کے گردے فیل ہونے کی تشخیص کی۔ مرنے والے تمام بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔ ان کی حالت خراب ہونے پر کئی بچوں کو ناگپور اور بھوپال کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کیسوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کی کئی ریاستوں میں کولڈریف پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • لاس اینجلس : چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے آگ لگانے والا ملزم گرفتار
  • کھانسی کےشربت سے بچوں کی ہلاکتیں،کمپنی مالک گرفتار
  • بھارت،کھانسی کی دوا سے بچوں کی ہلاکتیں،کمپنی کامالک گرفتار
  • رینجرز کی اورنگی میں کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
  • انٹرنیٹ پر طاقت، لڑائی اور دولت کے رجحانات نوجوانوں کو متاثر کررہے ہیں، سروے رپورٹ
  • چینی ہیکرز کا امریکی لا فرموں پر بڑا سائبر حملہ، ایف بی آئی کی تحقیقات شروع
  • سیالکوٹ: گوہد پور میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا شخص گرفتار
  • کراچی پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کا ملزم گرفتار کرلیا
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے