ڈمپر ڈرائیور سے دولت کی بلندیوں تک، اربوں کے اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40 ارب روپے کے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ایک سابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جعلی کمپنی کے ذریعے سرکاری خزانے سے 3 ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل کی اور مختلف بینکوں میں 16 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیں۔
نیب حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس تاریخی مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہے اور تفتیش کے دوران مزید ملزمان کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ گرفتار ملزم ایم/ایس ممتاز خان کنسٹرکشن کمپنی کے نام سے جعلی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر تھا، جسے نیب خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد سے گرفتار کیا۔ بعد ازاں ملزم کو پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے نیب کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔
نیب کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ماضی میں ایک عام ڈمپر ڈرائیور تھا، مگر دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر اس نے جعلی کمپنی قائم کی اور سرکاری فنڈز کو خورد برد کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم ٹھیکیداروں کے سکیورٹی ڈپازٹ ہیڈ آف اکاؤنٹ (G-10113) سے نکالی گئی، جو سرکاری منصوبوں کے لیے ضمانتی رقم کے طور پر رکھی جاتی ہے۔
تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جعلی کمپنی اور اس کے بینک اکاؤنٹس کو خرد برد شدہ رقم کی منتقلی کے مرکزی ذرائع کے طور پر استعمال کیا گیا۔ نیب کے مطابق کیس میں مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جعلی کمپنی
پڑھیں:
کراچی پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کا ملزم گرفتار کرلیا
کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں دورانِ ڈکیتی بچوں کے سامنے والد کے قتل کے ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے ساتھی کے ہمراہ 28 ستمبر کو مصطفیٰ کالونی میں شہری سجاد کو قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔