اوپن اے آئی(OPEN AI) کی جانب سے اپنا سب سے کم قیمت سبسکرپشن پلان چیٹ جی پی ٹی گو( chat gpt go) پاکستان سمیت ایشیا کے مزید 16 ممالک میں متعارف کرا دیا گیاہے۔
 چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹورلے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اس کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ سستا بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
 اب اوپن اے آئی کی جانب سے پاکستان سمیت افغانستان، بنگلادیش، بھوٹان، برونائی، کمبوڈیا، لاؤس، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا، مشرقی تیمور اور ویتنام میں چیٹ جی پی ٹی گو کو متعارف کرایا گیا ہے۔
 اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی گو کو متعارف کرانے کا مقصد کمپنی کے نئے ماڈل جی پی ٹی 5 تک صارفین کی رسائی کو بڑھانا ہے۔
 چیٹ جی پی ٹی گو میں اس اے آئی چیٹ بوٹ کے مفت ورژن کے تمام فیچرز کے علاوہ زیادہ تصاویر بنوانے، فائل اپ لوڈز، ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالسٹس اور دیگر فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
 کمپنی نے بتایا کہ اس کے علاوہ اے آئی چیٹ بوٹ کے مفت ورژن کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی گو میں صارفین کے لیے چیٹ اور ٹولز کی لمٹ (Limit) بھی زیادہ ہوگی۔
 پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی گو کی ماہانہ فیس 1400 روپے (لگ بھگ 5 ڈالرز کے قریب) رکھی گئی ہے۔
 اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی پلس کی ماہانہ فیس 5700 روپے، چیٹ جی پی ٹی پرو کی 49 ہزار 900 روپے جبکہ بزنس پلان کی 8499 روپے ہے۔
 یاد رہے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی گو کو کچھ عرصے قبل سب سے پہلے بھارت اور انڈونیشیا میں متعارف کرایا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تنزلی

کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی ایشیائی ترقیاتی بینک، امریکی ایگزم بینک ودیگر عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے ریکوڈک میں کان کنی کے لیے 3ارب 50کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کو حتمی شکل دینے،آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی اگلی قسط سمیت کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 16ماہ کے طویل دورانیے کے بعد ڈالر کی قیمت 281روپے سے نیچے بھی آگئی تھی لیکن معیشت میں طلب بڑھنے سے ڈالر کی مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 281 روپے 21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی گو کا دائرہ کار بڑھا دیا، پاکستان سمیت ایشیا کے 17 ممالک میں دستیابی
  • فلموں کے ساتھ اب گیمز بھی، نیٹ فلکس پر نیا فیچر متعارف
  • نیٹ فلیکس نے ٹی وی پر ویڈیو گیمز متعارف کرادیں
  • ٹویوٹا نے پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر غور شروع کردیا
  • ونڈوز اپ ڈیٹ نہ کرنے والوں کو بڑا خطرہ درپیش، مائیکروسافٹ کا سخت انتباہ
  • واٹس اپنے نے نیا فیچر ’اسٹیٹس کوئسچن‘ متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟
  • حکومت نے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار کر لیا
  • حکومت کا نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار
  • انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تنزلی