ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
وشاکاپٹنم میں فاتح ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں 252 رنز کا 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
نیڈین ڈی کلارک نے 54 گیندوں پر ناقابل شکست 84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 5 چھکے اور8 چوکے لگائے، کپتان و اوپنر لیورا وولورٹ نے 70 اور شول ٹرائیون نے 49 رنز اسکور کیے۔
قبل ازیں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 49.
102 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد آٹھویں نمبر پر ریچا گھوش نے 94 کی عمدہ اننگز کھیلی،شول ٹرائیون نے 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم
ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرے روز ہی سامنے آگیا جب آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس کے بعد انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ان تینوں اننگز کی خاص بات یہ تھی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں صفر پر گری۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی تین اننگز میں پہلی وکٹ صفر پر گری ہو۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔