مائونٹ ایورسٹ کیمپ میں پھنسے سیکڑوں کوہ پیمائوں کو بچالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین میں واقع مائونٹ ایورسٹ کیمپ میں900 کوہ پیما کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں مائونٹ ایورسٹ پر واقع ایک کیمپ کے علاقے سے تقریباً 900 کوہ پیما اور دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ مذکورہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملک کے پہاڑوں پر کوہ پیمائوں کا ہجوم تھا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت کے نیم خود مختار خطے کی ٹنگری کائونٹی کے علاقے میں گزشتہ روز شدید برف باری ہوئی تھی۔ اس مقام کی فوٹیج میں برف سے ڈھکے خیمے دکھائی دے رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 580 کوہ پیما اور 300 دیگر افرد کیمپ سے جا چکے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔