غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے سامان باندھنا شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، جمعرات کی صبح اسرائیلی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا۔
ابتدائی طور پر فوج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر کے اطراف سے واپس بلایا گیا ہے۔ یہ یونٹس ان ڈویژنوں کا حصہ تھیں جو گزشتہ ایک ماہ سے مختلف علاقوں میں آپریشنز میں مصروف تھیں۔
فوجی حکام کے مطابق، لاجسٹک یونٹس کے بعد جنگی دستوں (کامبیٹ یونٹس) کو بھی مرحلہ وار واپس بلایا جائے گا۔
اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امکان ہے آئندہ چند دنوں میں حماس ایک بار پھر غزہ کے بڑے شہری علاقوں کا انتظامی کنٹرول سنبھال لے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانوی شہری کا گمشدہ سامان چند گھٹنوں میں برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے برطانوی ڈیٹی کٹو ڈنکن ویر وے کا گم شدہ سامان چند گھنٹوں میں برآمد کرلیا گیا۔ایئرپورٹ تھانے کے کے مطابق برطانوی ڈیٹیکٹو ڈنکن ویر وے اپنی پاکستانی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر واقع ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ان کا کوٹ، بٹوہ اور چابیاں گم ہوگئیں تھیں۔ایس ایچ او کے مطابق گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا اور چند گھنٹوں میں تمام سامان برآمد کر کے ڈنکن ویر وے کے حوالے کردیا۔