data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکموں کے ملازمین کا وزارت خارجہ میں ضم ہونے کا معاملہ، وفاقی ملازمین کی درخواست کا عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیاعدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خارجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر وزارت خارجہ میں ضم ہونے والے ملازمین کا جائزہ لیا جائے، عدالت عظمیٰ کے طے کردہ اصولوں کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اصل محکموں میں بھیجا جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاشا گل کے یوم شہادت پر منعقدہ تقریب میں پیش کردہ قراردادیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو دی آرگنائزیشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز ٹاپس کے سابق جنرل سیکرٹری اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پاشا احمد گل کے 23ویں یوم شہادت پر پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعاون سے ’’پاشا احمد گل مزدور تحریک کا لازوال کردار‘‘ کے عنوان سے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال پر اہم قرار داد پیش کی گئی۔

پاکستان اسٹیل مل قومی اہمیت کے حامل ملک کے سب سے بڑا صنعتی اور فولاد سازی کے واحد ادارے کے طور پر کام کرتی رہی ہے جس کی بدولت ملک کو نا صرف قیمتی زر مبادلہ کی بچت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیل آٹو موبائل انڈسٹری، ڈائی اور دیگر تعمیراتی شعبوں میں مقامی بنیادوں پر سستی و معیاری فولاد دستیاب تھی ، یہ ہی نہیں اس سے جڑے لاکھوں افراد کو رو گار، رہائش، تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی حاصل تھیں۔ افسوس ناک طور پر گزشتہ 2 دہائیوں میںحکومتی بل پر اور سٹیل مل کے اندر بدانتظامی کرپشن سرکاری پالیسیوں میں عدم تسلسل اور بروقت فیصلہ سازی کے فقدان کے سبب آج یہ قومی ادارہ زوال کا شکار ہے، مل کے ہزاروں ملازمین کسی نوٹس کے بغیر جبری و غیر قانونی برطرفیوں کا شکار ہوئے اور اکثریت آج بھی اپنے واجبات کے حصول سے محروم ہے، حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سب مل میں مصنوعات مشینری، پرزہ جات اور دیگر انوینٹری کی چوریاں معمول بن چکی ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔

اجتماع میں یہ قرارداد پیش کی گئیں۔
قرا ر دادیں
حکومت پاکستان کی جانب سے فوری طور پر ایک انتہائی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے جو کرپشن، چوریوں اور بدانتظامیوں کی تحقیقات کرے اور اسٹیل مل کے دوبارہ فعال ہونے کا قابل عمل منصوبہ تیار کرے۔

مل کی بندش سے پیدا ہونے والے مالی نقصانات کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے اور اس کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے۔

ملک کے قومی اداروں کی نجکاری یا بندش پارلیمنٹ کے فیصلوں سے مشروط کی جائے۔

مل کو دوبارہ فعال کرنے کے عمل میں ملازمین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شفاف اور قابل قبول فیصلے ہوں۔

بر طرف ملازمین کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ان کی برطرفی کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے ریٹائر منٹ تصور کیا جائے۔

حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور سہولیات بحال کی جائیں۔

ریٹائر ڈملازمین کے تمام واجبات بشمول گریجوٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور پنشن کی ادائیگی کو فوری اور یقینی بنایا جائے۔

اسٹیل ٹاؤن میں گیس، پانی ، بجلی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات بحال کی جائیں۔

پاکستان اسٹیل کی ملکیت میں اب بھی وسیع رہائشی زمین ہے، لہٰذا جو ملازمین گلشن حدید فیز 1،2 اور 3 میں پلاٹ حاصل نہیں کر سکتے ہیں ایسے تمام حاضر سروس اور ریٹائر ڈملازمین کے لیے گلشن حدید فیز 4 کا اجراء کر کے انہیں پلاٹ دیے جائیں۔گلشن حدید فیز 1 اور 2 میں پاکستان اسٹیل گزشتہ 45 سال سے پانی فراہم کر رہا تھا اب اس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور گزشتہ 4 ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے لہٰذا پاکستان اسٹیل فوری طور پر پانی کی فراہمی کے نظام کو بحال کرے۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری
  • پاشا گل کے یوم شہادت پر منعقدہ تقریب میں پیش کردہ قراردادیں
  • پی ایف یو جے ورکرز کا اظہار تعزیت
  • پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا پلڑا بھاری—قومی و صوبائی نشستوں پر بڑھتی سبقت نے سیاسی منظر نامہ بدل دیا
  • رحیم یارخان :نرخ نہ بڑھنے پر گنے کے کاشتکاروں کااحتجاج،کھڑی فصل کوآگ لگا دی
  • گورنر سندھ کی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے خصوصی استقبالیہ میں شرکت
  • صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
  • صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
  • قافلوں کی آمد جمعے کو بھی رات گئے تک جاری رہی
  • کراچی، شہریوں کے اغوا اور تاوان طلب کرنے کا معاملہ، لڑکی سمیت پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف