Jasarat News:
2025-11-25@06:22:55 GMT

پولیو مہم: ناظم آبادٹاؤن میں اجلاس‘ مہم کا جائزہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے مرکزی دفتر میں پولیو مہم کے حوالے اجلاس کاانعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اسامہ بن اشرف نے کی،اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ماہ ِ اکتوبر میں شروع کی جانے والی نئی مہم برائے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات کی گئی، مہم کا آغاز 13 اکتوبر بروز پیر سے ہوگا اور اتوار تک مہم جاری رہے گی جس میں 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، انٹی انکروچمنٹ کے راشد کمال و دیگر افسران موجود تھے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل طلب 

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس (کل) منگل کوطلب کرلیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔اجلاس میں ہائیکورٹس میں اضافی ججز کی کنفرمیشن سے متعلق مجوزہ ڈیٹا فارم پر تبادلہ خیال ہوگا، مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمشن سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان الیکشن، سکردو میں اسلامی تحریک کا اعلیٰ سطحی اجلاس، تیاریوں کا جائزہ
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل طلب 
  • فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی  اجلاس‘ 27  ویںترمیم کا جائزہ 
  • جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کے آخری روز ناظم اجتماع لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی،پروفیسر ابراہیم، میاں محمد اسلم، ممتازحسین سہتو،کاشف سعید شیخ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جاوید قصوری، سیدذیشان اختر،عنایت اللہ خان، عبدالواسع، عبدالرزاق عباسی ، ضیاال
  • چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیاگیا
  • جے یو آئی، 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا، اسلم غوری
  • جے یو آئی کا 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ
  • ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی—جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو طلب
  • ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب