سعودی عرب نے عالمی سطح پر باصلاحیت شخصیات کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی پالیسی کے تحت امریکی بزنس مین ٹراوس کالانک اور جون باگانو کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد تخلیقی ذہنوں کو بااختیار بنانا، عالمی ماہرین کو راغب کرنا اور مختلف شعبوں میں نمایاں تجربات کو قومی ترقی کے عمل کا حصہ بنانا ہے تاکہ علم و جدت پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے

ٹراوس کالانک، جو اوبر کے شریک بانی ہیں، نے اس کمپنی کو ایک چھوٹے اسٹارٹ اپ سے عالمی سطح کی اربوں ڈالر مالیت کی کمپنی میں تبدیل کیا۔ وہ اس وقت کلاؤڈ کچنز کے سی ای او ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ میں ‘کچن پارک’ کے نام سے کام کر رہی ہے۔

کالانک نے نامی سرمایہ کاری فنڈ بھی قائم کیا ہے جو رئیل اسٹیٹ، ای کامرس اور اختراعات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان

دوسری جانب، جون باگانو کو سیاحت اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے شعبے میں 40 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے بہاماز میں باہا مار ریزورٹ کے 3.

6 ارب ڈالر کے منصوبے کی نگرانی کی جبکہ وہ اب ریڈ سی اور امالا منصوبوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہیں فوربز مشرقِ وسطیٰ 2024 کی ‘سفر و سیاحت کے قائدین’ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوبر ریڈ سی سعودی عرب شہریت

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوبر ریڈ سی شہریت

پڑھیں:

کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب کے مو قع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا کے ساتھ دیگر کا گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-08-32

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • تھائی عدالت کا مس یونیورس مقابلوں کی شریک بانی پر فراڈ کا الزام
  •  پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار ٹو اختم
  • عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں:نواز شریف
  • مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل
  • سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی
  • سعودی عرب نے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، محسن نقوی
  • کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب کے مو قع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا کے ساتھ دیگر کا گروپ فوٹو
  • عالمی یومِ جڑواں ملتصق بچے: سعودی عرب کی تجویز اقوام متحدہ نے منظور کرلی