ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے کا ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ دینے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ بارہا خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیتے رہے اور نہ ملنے کو امریکا کی توہین کہا۔ْ
اس پر چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ نوبیل امن انعام دینے کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے مختلف مہمات دیکھی ہیں اور کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ امن پر اپنی رائے دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ایک ایسے کمرے میں بیٹھتی ہے جس کی دیواروں پر تمام سابق انعام یافتہ لوگوں کی تصویریں آویزاں ہیں جو جرات اور دیانتداری کی علامت ہے، اسی جذبے کے تحت فیصلہ الفریڈ نوبیل کے نظریات اور وصیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نوبیل امن انعام کو نوبیل انعام
پڑھیں:
پیوٹن کی نوبل انعام کمیٹی پر تنقید، ٹرمپ کی امن کوششوں کی تعریف
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوبل امن انعام کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باوقار انعام ماضی میں ایسے افراد کو دیا گیا جنہوں نے حقیقی معنوں میں امن کے لیے کچھ نہیں کیا، جس سے اس انعام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں صدر پیوٹن نے کہا کہ اگرچہ یہ فیصلہ ان کا نہیں کہ نوبل انعام کس کو دیا جائے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو انعام دیا گیا جو صرف چند ماہ کے اندر منظر پر آئے اور بغیر کسی بڑی کوشش کے نوبل حاصل کرلیا — یہ انصاف نہیں تھا۔
انہوں نے خاص طور پر موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بین الاقوامی سطح پر امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ واقعی دہائیوں پرانے بحرانوں کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
پیوٹن نے ٹرمپ کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین تنازع کا ذکر کیا اور کہا،میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔
روسی صدر نے اعتراف کیا کہ ہر کوشش کامیاب نہیں ہوتی، لیکن یہ کہنا درست ہے کہ امریکی صدر عالمی امن اور پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے عملی کام کر رہے ہیں۔