افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیڈرشپ میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی دفاع وطن کیلئے فیلڈ مارشل ، پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے ، انکے ہوتے کوئی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، پاک وطن کے دفاع کیلئے بزنس کمیونٹی مسلح افواج کیساتھ مل کر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ،پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی جرات پر ناز کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کی پاک افغان کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش، دونوں ممالک کو مذاکرات کا مشورہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اوردہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں، اسحاق ڈار فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچےہیں: خواجہ آصف مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے پاکستان اپنے ہر انچ کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے‘: وزیراعظم اور صدر مملکت کا افغان جارحیت پر ردعمل بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا: وزیردفاع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ افغان حکومت حکومت کی

پڑھیں:

افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ تاہم پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان کی فائرنگ پاک افغان بارڈر پاک فوج کا جواب درجنوں ہلاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات
  • افغان حکومت کی بلااشتعال جارجیت قابل مذمت ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی
  • پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب، قطر کا اظہارِ تشویش
  • پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
  • افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ناقابلِ قبول ہے، محسن نقوی
  • افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی، سعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا
  • افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد افغان فوجی اور خواج ہلاک، چوکیاں تباہ
  • افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک