خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا انتخاب: پی ٹی آئی اورجے یوآئی میں رابطے تیز
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف رہنماؤں نے جے یو آئی کے عہدیداروں سے آج دوبارہ ملاقات کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے جے یو آئی کے مرکز میں مولانا عطاء الحق درویش سے ملاقات کی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوار کو نامزد نہ کرے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے اس معاملے پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی پی کے چیئرمین محمود خان سے بھی رابطہ کیا ہے۔
پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلا مقابلہ اپنا وزیراعلیٰ منتخب کرانے کے لئے سرگرم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے جے یو ا ئی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان: 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں