سسٹم کے ذریعے ہائی پروفائل افراد، تنظیموں اور ممالک کی ڈیجیٹل پروفائلنگ ممکن ہوگی۔ عالمی خطوں، موضوعات اور اہم واقعات کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پروفائلنگ سسٹم پنجاب انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا حصہ ہو گا۔ جدید سسٹم دہشت گردی، منظم جرائم اور ڈیجیٹل خطرات کی نشاندہی میں مدد دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم پر 33 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے۔ 20 کروڑ 44 لاکھ روپے کی لاگت سے پہلا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے کیلئے 13 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل پروفائلنگ منصوبے پر 33 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔
 
سسٹم کے ذریعے ہائی پروفائل افراد، تنظیموں اور ممالک کی ڈیجیٹل پروفائلنگ ممکن ہوگی۔ عالمی خطوں، موضوعات اور اہم واقعات کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پروفائلنگ سسٹم پنجاب انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا حصہ ہو گا۔ جدید سسٹم دہشت گردی، منظم جرائم اور ڈیجیٹل خطرات کی نشاندہی میں مدد دے گا۔ منصوبے میں ویڈیو اینالٹکس، اوپن سورس انٹیلی جنس اور ڈیٹا آرکائیونگ شامل ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل پروفائلنگ پروفائلنگ سسٹم کیا جائے گا

پڑھیں:

ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ، نوجوانوں کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک : بلوچستان حکومت کی جانب سے نوجوان انجینئرز کو  عالمی معیار کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت نے صوبے کے نوجوان انجینئرز کو عالمی معیار کی منظم پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔ 

پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  

بریفنگ کے مطابق فارغ التحصیل انجینئرز کو 6 ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ دورانِ تربیت نوجوان انجینئرز کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 300 انجینئرز پر مشتمل بیچ کی تربیت یکم جنوری 2026 سے شروع ہوگی۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبے کو جدید مہارتوں سے لیس انجینئرز کی اشد ضرورت ہے جو ترقیاتی نظام کو مضبوط اور مؤثر بنا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت نوجوان انجینئرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے گی۔

شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان انجینئرز کے لیے سرکاری شعبے میں عملی تجربے کے نئے مواقع پیدا کرے گا جبکہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بہترین تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انجینئرنگ کے شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ بلوچستان کے نوجوان عالمی سطح پر مسابقت کے قابل ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • در فشاں سلیم کی 1 کروڑ روپے کی پینٹنگ تیار کرنے کی ویڈیو وائرل
  • جہیز سے انکار، دلہا نے 1 کروڑ کا جہیز ٹھکرا کر مثال قائم کردی
  • ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ، نوجوانوں کیلئے اہم خبر
  • پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ
  • اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا: علی خورشیدی
  • حکومت پنجاب نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا
  • پنجاب حکومت کا پیٹرول موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیدوار بند کرنیکا فیصلہ
  • حکومت نے “ستھرا پنجاب پروگرام” کو قانونی شکل دیدی، اتھارٹی قائم
  • 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے ، نیا آرڈیننس نافذ