ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔
استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین نے کہا کی یہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں انکی مصروفیات ہوتی ہیں۔ ملزم کے وکلاء آج ہی ان گواہان پر اپنی جراح مکمل کریں۔
سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کے لیے ساتھ جراح مکمل نہیں کی جارہی۔ عدالت ملزم کے وکیل کو پابند کرے کہ اگلی سماعت پر جرح ہو۔
عدالت نے وکلاء صفائی کو اگلی سماعت میں استغاثہ کے گواہان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دوستی کرنے کی خواہش رکھنے والے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر کوہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-08-21
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس ایف آئی اے منتقل نہ ہونے اور مزید کارروائی نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ درخواست اہم ہے، طویل عرصے کیلیے ملتوی نہ کی جائے، نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے 17 اور 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کیے تھے، نیب ترمیم کے بعد عدالت نے ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیے تھے، عدالت نے ہدایت دی کہ چیئرمین نیب مزید کارروائی کیلیے متعلقہ فورم کو ارسال کریں، ریفرنس دائر ہونے کے باوجود 9 سال سے التوا کا شکار ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، تمام ملزمان کے خلاف فوری ٹرائل کا آغاز کیا جائے، کیس اگر ایف آئی اے کا بنتا ہے تو فوری طور پر ایف آئی اے کو ارسال کیا جائے، 17 اور 462 ارب روپے کی رقم فوری طور پر قومی خزانے میں واپس لائی جائے۔