ٹریفک پولیس کا انٹرنیٹ سسٹم بند،ڈرائیونگ لائسنس سمیت اہم سہولیات معطل
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
عامربھٹی :ملتان میں ٹریفک پولیس کا انٹرنیٹ سسٹم بندہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔
انٹرنیٹ بند ہونے سے 15 سے زائد سروسز متاثرہوئی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی ٹرانسفر سمیت اہم سہولیات شامل ہیں۔
سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث ٹریفک پولیس کے دفاتر میں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ کئی گھنٹوں سے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ فوری انٹرنیٹ بحال کرایاجائے۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
دوسری طرف ٹریفک پولیس کے حکام کاکہناہے کہ انٹرنیٹ سسٹم جلد بحال کر دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔