پنجاب پولیس کے منصوبے ’’تحفظِ درسگاہ‘‘ کے شاندار نتائج، ٹرانسجینڈر طالب علم کی نمایاں کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ ’’تحفظِ درسگاہ‘‘ کے شاندار نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت زیر تعلیم ہونہار ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں 70 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پنجاب پولیس کے قائم کردہ تحفظِ درسگاہ کے محفوظ اور تعمیری ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق تحفظِ درسگاہ بے گھر ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے گھر سے دور اپنی چھت ہے۔ یہاں لاوارث اور گھر سے نکالے گئے ٹرانسجینڈر بچوں کو رہائش، کھانا اور تعلیم کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحفظِ درسگاہ میں ٹرانسجینڈرز کے اعتماد اور روشن مستقبل کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس برطانوی تنظیم یو کے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے تعاون سے تحفظِ درسگاہ میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس
پڑھیں:
کراچی میں نشئی نے 2 بچوں کو جلا کر مار ڈالا
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے 2 بچوں کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 2 بچے زیر علاج ہیں۔
واقعے کے بعد ملزم نے بھی مبینہ طور پر اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔