فرانسیسی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پیرس: فرانسیسی وزیر اعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسری طرف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مطلوبہ ووٹ لینے میں واضح شکست ہوگئی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 271 ووٹ آئے جوکہ مطلوبہ 289 ووٹوں سے کم تھے۔
رپورٹ کے مطابق اگر حزب اختلاف کو 289 ووٹ مل جاتے تو حکومت کا مستعفی ہونا یقینی امر تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی جب ملک میں حکومت کی مختلف پالیسیوں پر سخت تنقید ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سیاسی حالات بھی کافی کشیدہ ہیں لیکن دوسری طرف وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے ووٹ کے ذریعے اپنی حکومت کو بچا لیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بدعنوانی کیس: نیتن یاہو کی اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست
اسرائیل(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بدعنوانی کے مقدمے میں اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست کی ہے۔تل ابیب سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف کئی سالوں سے بدعنوانی کا مقدمہ اسرائیلی عدالت میں چل رہا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر رشوت ستانی اور دھوکا دہی کے الزامات ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کو سیاسی اور بلاجواز قرار دیا تھا۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے وکلاء نے آج اسرائیلی صدر کو معافی کی درخواست بھیجی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو لاحق خطرات قومی اتحاد کے متقاضی ہیں، میرے لیے معافی اسرائیلی معاشرے کے مفاد میں ہو گی۔ نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو بھی ملک کی بھلائی چاہتا ہے وہ اس اقدام کی حمایت کرے گا۔واضح رہے کہ نیتن یاہو طویل ترین مدت تک اس عہدے پر رہنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم ہیں۔