Jasarat News:
2025-10-18@17:25:13 GMT

حب، وزیراطلاعات ونشریات نے ایپنگ کے عہدیداروں سے حلف لیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-05-7

حب(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڈ آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرونک میڈیا ایمپلائز کنفڈریشن (ایپنک ) صحافیوں و میڈیا ورکرز کی ملک گیر تنظیم ایپنک کے مرکزی نو منتخب عہدیداران سے حلف لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن (ایپنک ) کے انتخابات مکمل ہوگئے چیف الیکشن کمیشن سینیٹر محمد طلحہ محمود نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نتائج کا اعلان کیا صدیق انظر دو سال2025-27ء کیلئے بلا مقابلہ چیئرمن منتخب ہوگئے جبکہ ذوالفقار راحت سینئر وائس چیئرمین، ایم بی عباسی اور عاصم لطیف وائس چیئرمین، جویریہ صدیق وائس چیئرمین (خواتین) اور عبدالصمد مینگل سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اسی طرح مہوش ممتاز بیگ جوائنٹ سیکرٹری، سید سفیر حسین بخاری اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، نازیہ ریاض اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (خواتین)، عبد الودود بیگ ڈپٹی سیکرٹری، کلیم شمیم فنانس سیکرٹری, ملک منیر احمد ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، نادر خواجہ ڈپٹی فنانس سیکرٹری اور مجتبیٰ رضوان سید کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا جبکہ عبدالمالک کو نیشنل کوآرڈینیٹر اور سردار ہشام خان کو گڈ ول ایمبیسڈر منتخب کیا گیا نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی (NEC) کیلئے، سینئر صحافی عبدالحمید مگسی، حیدر خان اچکزئی، رانا رضوان ارشد، عابد چودھری، شیراز خان، سید فرزند علی،ملک سلیمان ، اظہر سلطان، راجا جاوید خان، عمران اشرف،راشد ملک، سعدیہ عرفان، سلیم شعائی، باقر بھٹی، وقار علی ملاں، عادل چودھری، توقیر ریاض، چودھری محمد یوسف، فرحان حمید، عفت رؤف، ریاض شاہد، اویس حمزہ، سید گلزار حسین شاہ ، عمران اکبر ، سیف الرحمن اوراطہر ندیم کو بلا مقابلہ منتخب کیاگیا صوبہ پنجاب کے لئے چیئرمین عابد صدیق چودھری گلگت بلتستان کے لئے مہوش ممتاز بیگ جبکہ صوبہ بلوچستان کے لئے حیدر خان اچکزئی اور صوبہ سندھ کے لئے سید عرفان حیدر، صوبہ خیبر پختونخواہ کے لئے عبدالودود بیگ چیئرمین ہوںگے۔ الیکشن کمیشن سینیٹر محمد طلحہ محمود، رانا رضوان ارشد، راجہ جاوید خان اور چودھری الیاس پر مشتمل تھا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

مذاکرات زیادہ پُرامید نہیں، طالبان حکومت ماضی میں بھی وعدوں سے مکر گئی تھی، اعزاز چودھری

اسلام آباد:

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات پر زیادہ پُرامید نہیں ہوں، طالبان حکومت ماضی میں بھی اپنے وعدوں سے مکر گئی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صبر کی انتہا کردی، 4 سال ہو گئے طالبان کو کہتے کہتے کہ ٹی ٹی پی کو روکیں، افغان رجیم جھوٹ نہ بولے یہ پاکستان کا داخلی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بات چیت کرنا اچھی بات ہے، مذاکرات اچھی بات لیکن میں مذاکرات سے زیادہ پُرامید نہیں ہوں، طالبان حکومت ماضی میں اپنے وعدوں سے مکر گئی تھی، یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ یہ ہمارے لوگوں کا خون بہائیں اور ہم چپ بیٹھے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ہم نے ہر قسم کی رعایتیں دی تھیں، اب ہم افغانستان کے لیے مزید کیا کریں؟ یہ اپنے آپ کو خود نقصان پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات زیادہ پُرامید نہیں، طالبان حکومت ماضی میں بھی وعدوں سے مکر گئی تھی، اعزاز چودھری
  • پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا، شہلا رضا
  • گزشتہ شب خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات
  • وفاقی وزیراطلاعات سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات
  • لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے درمیان آن لائن ملاقات ، نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا
  • سپریم کورٹ بارالیکشن  ‘ عاصمہ جہانگیر گروپ کا کلین سویپ ‘ ہارون الرشید ‘ زاہد اسلم  سیکر ٹر ی منتخب 
  • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم ورلڈلیگ کے سیکرٹری جنرل اورمسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ملاقات کررہے ہیں
  • بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اطہر ابرار خواجہ کو دوبارہ چیئرمین کے طور پر منتخب کیا ہے