کراچی، سہراب گوٹھ پر گوداموں سے کروڑوں کا اسمگل شدہ مال برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ تمام اشیاء کو ضبط کر لیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر کارروائی میں 3 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔ انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت الآصف اسکوائر سے ملحقہ گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ سگریٹس کے 8509 پیکٹس، مختلف برانڈز کے 1829 پیکٹس انڈین گٹکا، 327 انڈین نسوار کے پیکٹس اور ایرانی خوردنی تیل کی 92 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ تمام اشیاء کو ضبط کر لیا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔